Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کابینہ اجلاس، لاک ڈاون تیس اپریل تک برقرار رکھنے کی منظوری

اپ ڈیٹ 14 اپريل 2020 12:42pm

کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاون کو تیس اپریل تک برقرار رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں تیس اپریل تک لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرودو عاشق اعوان نے کہا کہ  کابینہ اجلاس میں مختلف امور زیرغور آئے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  ذخیرہ اندوزوں کےخلاف قانون لایاجارہاہے، اور اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کی گئی۔

 ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس میں مہنگی اشیا فروخت کرنےوالے کیلئےسزائیں تجویز کی گئی ہیں۔